المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ قَالَ : قَامَ عُمَرُ بِمِنًى ، فَسَأَلَ النَّاسَ : مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا ؟ فَقَامَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ الْكِلَابِيُّ ، فَقَالَ : ادْخُلْ قُبَّتَكَ حَتَّى أُخْبِرَكَ فَدَخَلَ ، فَأَتَاهُ فَقَالَ : كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ منیٰ میں کھڑے ہوئے اور لوگوں سے پوچھا: ”کس کو اس بات کا علم ہے کہ عورت کو اپنے شوہر کی دیت میں سے میراث ملتی ہے یا نہیں؟“ اس پر سیدنا ضحاک بن سفیان کلابی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کہا: ”آپ اپنے خیمے میں تشریف لے جائیں، میں آپ کو بتاتا ہوں۔“ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنے خیمے میں چلے گئے تو وہ ان کے پاس آئے اور کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے مجھے لکھ بھیجا تھا کہ میں اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہر کی دیت میں سے وارث بناؤں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے ابن ابی زائدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ابوبکر بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“