المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 817
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ ، يَذْكُرُ عَنْ عِكْرِمَةَ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِإِخْرَاجِ بَنِي النَّضِيرِ مِنَ الْمَدِينَةِ ، أَتَاهُ أُنَاسٌ مِنْهُمْ ، فَقَالُوا : إِنَّ لَنَا دُيُونًا لَمْ تَحِلَّ ، فَقَالَ : ضَعُوا وَتَعَجَّلُوا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِكْرِمَةَ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ نے بنو نضیر کو مدینہ سے نکالنے کا حکم دیا، تو ان کے کچھ لوگ آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ لوگوں کے ذمے ہمارے کچھ قرضے ہیں جن کی ادائیگی کی مدت ابھی نہیں آئی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «ضَعُوا وَتَعَجَّلُوا» ”(قرض کی رقم میں) کمی کر دو اور (رقم) جلدی حاصل کر لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عکرمہ رحمہ اللہ سے صرف علی بن محمد بن طلحہ بن یزید بن رکانہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت کرنے میں مسلم بن خالد رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“