المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
وَبِهِ : عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ مَشَى عَبْدُ اللهِ بْنُ رَوَاحَةَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يَقُولُ : خَلُّوا بَنِي الْكُفَّارِ عَنْ سَبِيلِهِ الْيَوْمَ نَضْرِبُكُمْ عَلَى تَأْوِيلِهِ ضَرْبًا يُزِيلُ الْهَامَ عَنْ مَقِيلِهِ وَيُذْهِلُ الْخَلِيلَ عَنْ خَلِيلِهِ فَقَالَ عُمَرُ : يَا ابْنَ رَوَاحَةَ ، بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي حَرَمِ اللهِ تَقُولُ الشِّعْرَ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَلِّ عَنْهُ يَا عُمَرُ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهَذَا أَشَدُّ عَلَيْهِمْ مِنْ وَقْعِ السُّيُوفِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ جب آپ ﷺ مکہ میں داخل ہوئے تو سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ کے آگے آگے چل رہے تھے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے: ”اے کفار کی اولاد! اس کا راستہ چھوڑ دو، آج ہم اس کی تاویل (یعنی قرآن کے حکم) پر تمہیں ایسی ضرب لگائیں گے جو کھوپڑیوں کو ان کی جگہوں سے جدا کر دے اور دوست کو دوست سے غافل کر دے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے ابن رواحہ! رسول اللہ ﷺ کے سامنے اور اللہ کے حرم میں تم شعر کہہ رہے ہو؟“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عمر! اسے چھوڑ دو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ اشعار ان (کافروں) پر تلواروں کے وار سے بھی زیادہ سخت ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ثابت سے صرف جعفر بن سلیمان نے روایت کیا ہے۔“