المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8160
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ ، وَمَرَّتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ ، فَقَالَ لَهَا رَجُلٌ : الطَّرِيقَ ، فَقَالَتِ : الطَّرِيقُ ثَمَّ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دَعُوهَا ، فَإِنَّهَا جَبَّارَةٌ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ایک راستے سے گزر رہے تھے اور ایک سیاہ فام عورت بھی گزر رہی تھی، ایک آدمی نے اس سے کہا: ”راستہ چھوڑو!“ تو اس نے کہا: ”راستہ تو وہاں (کشادہ) ہے۔“ اس پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اسے رہنے دو، یہ تو سرکش مزاج ہے۔“