المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8154
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ ابْنِ جُدْعَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَقَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ ، وَمَشَى فِي الْأَسْوَاقِ يَعْنِي : الدَّجَّالَ .
هَكَذَا رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ سُفْيَانَ قَالَ : عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ وَرَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ ، وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُهُمْ : عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ .
ترجمہ
سیدنا ابن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یقیناً اس نے کھانا کھایا ہے اور بازاروں میں چلا پھرا ہے۔“ یعنی آپ ﷺ کی مراد دجال تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محمد بن عباد نے سفیان رحمہ اللہ سے اسی طرح «ابن مغفل سے» روایت کیا ہے، جبکہ حمیدی، علی بن مدینی رحمہما اللہ اور دیگر ائمہ نے اسے سفیان سے، انہوں نے علی بن زید سے، انہوں نے حسن بصری سے اور انہوں نے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔“