المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِحَتْ أَبْوَابُ الْجِنَانِ كُلُّهَا ، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ النَّارِ فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ ، وَسُلْسِلَتْ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ عِنْدَ وَقْتِ كُلِّ فِطْرٍ يُعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا يُونُسُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ I " .
وَرَوَاهُ النَّاسُ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب رمضان آتا ہے تو جنتوں کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں کیا جاتا، اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور مہینے کے آخر تک ان میں سے کوئی دروازہ نہیں کھولا جاتا، سرکش شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے، اور ہر افطار کے وقت اللہ تعالیٰ کے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں جنہیں وہ جہنم سے آزاد فرما دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو سلمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے، یونس رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
اور (دوسرے) لوگوں نے اسے زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابن ابی انس رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔