المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8138
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا بِشْرُ بْنُ هِلَالٍ الصَّوَّافُ ، نَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا نَعَسَ الرَّجُلُ وَهُوَ يُصَلِّي فَلْيَنْصَرِفْ ، فَلَعَلَّهُ يَكُونُ يَدْعُو فِي صَلَاتِهِ ، فَيَدْعُو عَلَى نَفْسِهِ وَهُوَ لَا يَدْرِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب کسی آدمی کو نماز پڑھتے ہوئے اونگھ آنے لگے تو وہ نماز چھوڑ کر (سونے کے لیے) چلا جائے، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ نماز میں دعا مانگ رہا ہو اور (نیند کی وجہ سے) نادانستہ اپنے خلاف ہی بددعا کر بیٹھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے عبدالوارث رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“