المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ ، نَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حُرَّةَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : خَيْرُ مَاءٍ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مَاءُ زَمْزَمَ فِيهِ طَعَامٌ مِنَ الطُّعْمِ ، وَشِفَاءٌ مِنَ السُّقْمِ ، وَشَرُّ مَاءٍ عَلَى الْأَرْضِ مَاءٌ بِوَادِي بَرَهُوتَ بِقُبَّةٍ بِحَضْرَمَوْتَ ، عَلَيْهِ كَرِجْلِ الْجَرَادِ مِنَ الْهَوَامِّ ، تُصْبِحُ تَدَفَّقُ ، وَتُمْسِي لَا بِلَالَ بِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حُرَّةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي شُعَيْبٍ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”روئے زمین پر سب سے بہتر پانی زمزم کا پانی ہے، اس میں کھانے کی غذائیت ہے اور بیماری سے شفا ہے، اور روئے زمین پر سب سے بدتر پانی وادی برہوت کا پانی ہے جو حضرموت میں ایک گنبد نما جگہ کے پاس ہے، اس پر کیڑے مکوڑے ٹڈی کی ٹانگوں کی طرح (بکثرت) چھائے ہوتے ہیں، وہ صبح کو خوب بہتا ہے اور شام کو اس میں نمی تک نہیں ہوتی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن ابی حرہ سے محمد بن مہاجر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد سے مسکین بن بکیر کے سوا کسی نے نہیں، اور اس میں حسن بن احمد بن ابی شعیب منفرد ہیں۔“