❮
❯
حدیث نمبر: 8128
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْمُخَرِّمِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَسِيلُ عَيْنٌ مِنَ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، تَقُولُ : إِنَّ لِي ثَلَاثَةً : كُلَّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ، وَمَنْ جَعَلَ مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ ، وَمَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، وَلَا عَنْ فُضَيْلٍ إِلَّا ابْنُهُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ إِلَّا عَلِيُّ بْنُ عِيسَى الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ رَاشِدٍ الْهِلَالِيُّ .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن جہنم سے ایک چشمہ بہہ نکلے گا، وہ کہے گا: ”میں تین قسم کے لوگوں کے لیے مقرر ہوں: ہر سرکش و ضدی ظالم کے لیے، اس کے لیے جس نے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو معبود ٹھہرایا، اور اس کے لیے جس نے کسی جان کو ناحق قتل کیا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن جحادہ سے فضیل بن غزوان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور فضیل سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے نہیں، اور محمد بن فضیل سے علی بن عیسیٰ مخزومی اور محمد بن حفص بن راشد ہلالی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8128
درجۂ حدیث محدثین: رجاله رجال الصحيح
تخریج حدیث «قال الهيثمي: أحد إسنادي الطبراني رجاله رجال الصحيح «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 392»»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11530، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1138، 1145، 1146، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 896، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 4559، 4596، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35278، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 318، 3981»