المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8121
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا النَّجْمِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : إِنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّهُ سَيَكُونُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ بِمِصْرَ يَلِي سُلْطَانًا ، ثُمَّ يُغْلَبُ عَلَى سُلْطَانِهِ ، أَوْ يُنْزَعُ مِنْهُ ، ثُمَّ يَفِرُّ إِلَى الرُّومِ ، فَيَأْتِي الرُّومُ إِلَى أَهْلِ الْإِسْلَامِ ، فَتِلْكَ أَوَّلُ الْمَلَاحِمِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب بنو امیہ کا ایک شخص مصر میں حکمران بنے گا، پھر اس کی حکومت پر غلبہ پا لیا جائے گا، یا اس سے حکومت چھین لی جائے گی، پھر وہ بھاگ کر رومیوں کے پاس چلا جائے گا، پھر رومی اہلِ اسلام پر چڑھائی کر آئیں گے، اور یہ سب سے پہلی بڑی جنگ ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس میں ابن لہیعہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“