المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8096
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْمَرْأَةُ عَوْرَةٌ ، وَإِنَّهَا إِذَا خَرَجَتْ مِنْ بَيْتِهَا اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ ، وَإِنَّ أَقْرَبَ مَا تَكُونُ إِلَى اللهِ فِي قَعْرِ بَيْتِهَا
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ وَهَمَّامٌ وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ هَمَّامٍ : عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ عَنْ سَعِيدٍ : أَبُو الْجُمَاهِرِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عورت پردے کی چیز ہے، جب وہ اپنے گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانک کر دیکھتا ہے، اور وہ اللہ تعالیٰ کے سب سے زیادہ قریب اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر کے اندرونی حصے میں ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے سوید ابو حاتم، ہمام اور سعید بن بشیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ ہمام سے روایت کرنے میں عمرو بن عاصم کلابی منفرد ہیں، اور سعید سے روایت کرنے میں ابو الجماہر منفرد ہیں۔“