المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي مُرَارَةَ الْجُهَنِيِّ ، عَنِ ابْنِ سِعْرٍ الدُّؤَلِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كُنْتُ فِي نَاحِيَةِ مَكَّةَ ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَسَلَّمَ وَأَنَا بَيْنَ ظَهْرَانَيْ غَنَمٍ لِي ، فَقُلْتُ : مَنْ أَنْتَ ؟ فَقَالَ : أَنَا رَسُولُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : مَرْحَبًا بِرَسُولِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَهْلًا ، فَمَا تُرِيدُ ؟ قَالَ : أُرِيدُ صَدَقَةَ غَنَمِكَ . قَالَ : فَجِئْتُهُ بِشَاةٍ مَاخِضٍ حِينَ مَا وُلِدَتْ ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا قَالَ : I " لَيْسَ حَقُّنَا فِي هَذِهِ I " . قُلْتُ : فَفِيمَ حَقُّكَ ؟ قَالَ : I " فِي الثَّنِيَّةِ ، وَالْجَذَعَةِ اللَّحْيَةِI "
لَا يُرْوَى عَنْ سِعْرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ I " .
هكذا بالأصل ، وكتب عليها محقق طبعة دار الحرمين : في الكبير : اللحة بدون هاء ، ولم يتبين لي وجهها .سیدنا سعر دؤلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں مکہ کے ایک کنارے میں تھا، میں اپنی بکریوں کے درمیان تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے سلام کیا۔ میں نے پوچھا: ”تم کون ہو؟“ اس نے کہا: ”میں رسول اللہ ﷺ کا قاصد ہوں۔“ میں نے کہا: ”رسول اللہ ﷺ کے قاصد کو خوش آمدید، خوش آمدید! آپ کیا چاہتے ہیں؟“ اس نے کہا: ”میں آپ کی بکریوں کی زکوٰۃ لینے آیا ہوں۔“ تو میں اس کے پاس ایک گابھن بکری لایا جو بچہ جننے کے قریب تھی۔ جب اس نے اسے دیکھا تو کہا: ”اس میں ہمارا حق نہیں ہے۔“ میں نے کہا: ”پھر آپ کا حق کس میں ہے؟“ اس نے کہا: ”ثنیہ (دو دانتا) اور جذعہ (جوان بکری) میں، جو دودھ والی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سعر رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابراہیم بن منذر منفرد ہیں۔“
اصل نسخے میں لفظ اسی طرح ہے، اور دار الحرمین کے محقق نے اس پر لکھا ہے کہ ”المعجم الکبیر میں یہ لفظ ہاء کے بغیر ہے، اور مجھ پر اس کی توجیہ واضح نہیں ہوئی۔“