المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8076
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِلسِّتَّةِ : هُمُ الَّذِينَ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الدُّنْيَا وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ ، قَالَ : بَايِعُوا لِمَنْ بَايَعَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، فَإِذَا بَايَعْتُمْ لِمَنْ بَايَعَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، فَمَنْ أَبَى فَاضْرِبُوا عُنُقَهُ .
ترجمہ
زید بن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان چھ حضرات سے، جن کے بارے میں فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ جب دنیا سے تشریف لے گئے تو ان سے راضی تھے، فرمایا: ”جس کے ہاتھ پر عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیعت کریں، تم بھی اسی کی بیعت کرو، پھر جب تم اس کی بیعت کر لو جس کی بیعت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کی ہو، تو جو شخص انکار کرے اس کی گردن اڑا دو۔“