المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8071
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبُو مُصْعَبٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عُمَرَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ : I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اعْتَكَفَ طُرِحَ لَهُ فِرَاشُهُ وَسَرِيرُهُ إِلَى أُسْطُوَانَةِ التَّوْبَةِ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ ، ثُمَّ يَسْتَنِدُ إِلَيْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ عُمَرَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الدَّرَاوَرْدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اعتکاف فرماتے تو آپ ﷺ کے لیے آپ کا بستر اور چارپائی اسطوانۂ توبہ کی طرف، قبلے والی جانب بچھا دی جاتی، پھر آپ ﷺ اس ستون سے ٹیک لگاتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع سے عیسیٰ بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں دراوردی منفرد ہیں۔“