المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8070
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَا : نَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " قَتَلَ عَبْدَ اللهِ بْنَ خَطَلٍ يَوْمَ الْفَتْحِ I " ، أَخْرَجُوهُ مِنْ تَحْتِ أَسْتَارِ الْكَعْبَةِ ، فَضَرَبَ عُنُقَهُ بَيْنَ زَمْزَمَ وَالْمَقَامِ ، قَالَ : لَا يُقْتَلُ قُرَشِيُّ بَعْدَهَا صَبْرًا I " I "
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مَعْشَرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن عبداللہ بن خطل کو قتل کروایا۔ لوگوں نے اسے کعبہ کے پردوں کے نیچے سے نکالا تو اس کی گردن زمزم اور مقام ابراہیم کے درمیان مار دی گئی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کے بعد کوئی قریشی باندھ کر (بے بسی کی حالت میں) قتل نہیں کیا جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ابو معشر منفرد ہیں۔“