المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8066
وَبِهِ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : فِي كُلِّ صَلَاةٍ قِرَاءَةٌ ، وَلَوْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ، فَمَا أَعْلَنَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَحْنُ نُعْلِنُهُ ، وَمَا أَسَرَّ فَنَحْنُ نُسِرُّهُ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ أَبِي الْفُرَاتِ ، وَعَوْنُ بْنُ مَعْمَرٍ .
ترجمہ
اسی سند سے روایت ہے کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر نماز میں قراءت ہے، خواہ صرف سورۃ فاتحہ ہی کیوں نہ ہو، پس جس نماز میں رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بلند آواز سے قراءت کر کے سنائی، اس میں ہم بھی بلند آواز سے قراءت کرتے ہیں، اور جس میں آپ ﷺ نے آہستہ قراءت فرمائی، اس میں ہم بھی آہستہ قراءت کرتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو ابراہیم صائغ سے صرف داود بن ابی فرات اور عون بن معمر نے روایت کیا ہے۔“