المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ الْبَزَّازُ ، نَا أَبُو شِهَابٍ الْحَنَّاطُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ جَرِيرٍ قَالَ : كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ ، فَنَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ، فَقَالَ : إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ عِيَانًا كَمَا تَرَوْنَ هَذَا لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ ، وَقَبْلَ الْغُرُوبِ ، فَافْعَلُوا I " ، ثُمَّ قَرَأَ : وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ
لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ : I " تَرَوْنَ رَبَّكُمْ عَيَانًا I " إِلَّا أَبُو شِهَابٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : خَلَفٌ I " .
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے، آپ ﷺ نے چودھویں رات کے چاند کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”تم عنقریب اپنے رب کو اپنی آنکھوں سے اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھ رہے ہو، اس کے دیکھنے میں تمہیں کوئی دشواری یا ازدحام نہ ہوگا۔ پس اگر تم طاقت رکھو کہ سورج نکلنے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے کی نماز میں مغلوب نہ ہو (یعنی وہ نماز فوت نہ ہونے دو) تو ایسا ضرور کرو۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ﴾
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسماعیل بن ابی خالد سے یہ حدیث روایت کرنے والوں میں سے کسی نے بھی «تم اپنے رب کو آنکھوں سے دیکھو گے» کے الفاظ نقل نہیں کیے سوائے ابو شہاب کے، اور ان سے روایت کرنے میں خلف منفرد ہیں۔“