المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8051
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ وَكِيعِ بْنِ عُدُسٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، قَالَ : كَرِهَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسَائِلَ وَعَابَهَا ، فَإِذَا سَأَلَهُ أَبُو رَزِينٍ أَعْجَبَهُ ذَلِكَ وَأَجَابَهُ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا مُؤَمَّلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْمُقَدَّمِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو رزین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ بکثرت سوالات کو ناپسند فرماتے اور ان پر عیب لگاتے تھے، لیکن جب ابو رزین رضی اللہ عنہ آپ ﷺ سے کچھ پوچھتے تو یہ بات آپ ﷺ کو اچھی لگتی اور آپ ﷺ انہیں جواب دیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے مؤمل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں مقدمی منفرد ہیں۔“