المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8050
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي ، نَا أَبُو حَمْزَةَ ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ قَدَحَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْصَدَعَ ، فَجَعَلَ مَكَانَ الشَّعْبِ سِلْسِلَةً مِنْ فِضَّةٍ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ إِلَّا أَبُو حَمْزَةَ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا پیالہ ٹوٹ (میں شگاف پڑ) گیا تو آپ ﷺ نے ٹوٹی ہوئی جگہ پر چاندی کی ایک زنجیر (تار) لگا دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے، انہوں نے ابن سیرین رحمہ اللہ سے، ابو حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“