المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبِي ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، نَا أَبِي قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ يُحَدِّثُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَتْ يَهُودُ : إِذَا غَشِيَ امْرَأَتَهُ مُجَبِّيَةً جَاءَ وَلَدُهُ أَحْوَلَ ، فَنَزَلَتْ : نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ إِنْ شَاءَ مُجَبِّيَةً ، وَإِنْ شَاءَ غَيْرَ مُجَيِّيَةٍ ، غَيْرَ أَنَّ ذَلِكَ فِي صِمَامٍ وَاحِدٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا النُّعْمَانُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ النُّعْمَانِ إِلَّا جَرِيرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ I " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ یہود کہا کرتے تھے: ”جب آدمی اپنی بیوی سے اس حال میں ہم بستری کرے کہ وہ اوندھی (پیچھے کی جانب سے) ہو تو بچہ بھینگا پیدا ہوتا ہے۔“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ﴾ (تمہاری بیویاں تمہاری کھیتی ہیں، پس تم اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو آؤ)۔ یعنی (شوہر) چاہے تو اوندھی حالت میں اور چاہے تو اس کے بغیر، بشرطیکہ یہ ایک ہی مقام (اگلے راستے) میں ہو۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے نعمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نعمان سے جریر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں وہب بن جریر منفرد ہیں۔“