المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8034
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي يَدِ رَجُلٍ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ ، فَضَرَبَ أُصْبَعَهُ بِقَضِيبٍ كَانَ مَعَهُ حَتَّى رَمَى بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، وَتَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الْعَزِيزِ الْعُمَرِيُّ I " وَرَوَاهُ النُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اپنے پاس موجود چھڑی سے اس کی انگلی پر ضرب لگائی یہاں تک کہ اس نے انگوٹھی پھینک دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے، ابراہیم بن سعد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبد العزیز عمری منفرد ہیں۔“
اور اسے نعمان بن راشد نے زہری سے، انہوں نے عطاء بن یزید سے، انہوں نے سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔