المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَوْذَبٍ ، حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْأَحْوَلُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " إِذَا أَصَابَ مَغْنَمًا أَمَرَ بِلَالًا ، فَنَادَى فِي النَّاسِ ثَلَاثًا لِيَجِيءَ النَّاسُ بِغَنَائِمِهِمْ ، فَنُخَمِّسَهُ ، وَنُقَسِّمَهُ I " ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ بَعْدَ ذَلِكَ بِزِمَامٍ مِنْ شَعَرٍ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَذَا مِمَّا كُنَّا أَصَبْنَا مِنَ الْغَنِيمَةِ ، فَقَالَ : I " أَمَا سَمِعْتَ بِلَالًا نَادَى ثَلَاثًا ؟ I " فَقَالَ : نَعَمْ . قَالَ : I " فَمَا مَنَعَكَ أَنْ تَجِيءَ بِهِ ؟ I " فَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : كُنِ الَّذِي يَجِيءُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَلَنْ أَقْبَلَهُ مِنْكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَوْذَبٍ .
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کوئی مالِ غنیمت حاصل ہوتا تو آپ ﷺ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیتے، چنانچہ وہ لوگوں میں تین بار اعلان کرتے کہ لوگ اپنا اپنا مالِ غنیمت لے آئیں، تاکہ ہم اس کا خمس نکالیں اور اسے تقسیم کریں۔ اس کے بعد ایک آدمی بالوں کی بنی ہوئی ایک مہار لے کر آپ ﷺ کے پاس آیا اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! یہ اس مالِ غنیمت میں سے ہے جو ہم نے حاصل کیا تھا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے بلال کو تین بار اعلان کرتے نہیں سنا تھا؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر تمہیں اسے لے آنے سے کس چیز نے روکا؟“ اس نے آپ ﷺ کے سامنے عذر پیش کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اب تم ہی قیامت کے دن اسے لے کر آنا، میں تم سے اسے ہرگز قبول نہیں کروں گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عامر احول رحمہ اللہ سے عبد اللہ بن شوذب رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“