المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8014
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ، نَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَشْجَعِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يَحْلِفُ أَحَدٌ عِنْدَ الْمِنْبَرِ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبَةٍ إِلَّا تَبَوَّأَ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ إِلَّا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص منبر کے پاس جھوٹی قسم کھائے گا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابی عبید سے عاصم بن عبدالعزیز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ابو موسیٰ انصاری منفرد ہیں۔“