❮
❯
حدیث نمبر: 7997
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي الْوَسِيمُ بْنُ جَمِيلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ مُرِّيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ عُمَرَ فَسَأَلَهُ ، فَأَلْقَى إِلَيْهِ عِمَامَتَهُ ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ : لَوْ أَعْطَيْتَهُ دِرْهَمًا لَأَجْزَأَ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنَّ مِنَ الْبِرِّ أَنْ يَصِلَ الرَّجُلُ وُدَّ أَبِيهِ ، وَإِنَّ هَذَا كَانَ وُدَّ عُمَرَ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَسِيمِ بْنِ جَمِيلٍ إِلَّا قُتَيْبَةُ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص آیا اور ان سے سوال کیا (کچھ مانگا)، تو انہوں نے اپنا عمامہ اس کی طرف پھینک دیا۔ حاضرین میں سے کسی نے ان سے کہا: ”اگر آپ اسے ایک درہم دے دیتے تو کافی ہو جاتا۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک نیکی میں سے یہ بھی ہے کہ آدمی اپنے باپ کے دوست سے صلہ رحمی اور حسنِ سلوک کرے۔“ اور یہ شخص (میرے والد) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دوست تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وسیم بن جمیل سے قتیبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7997
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2552، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 431، 430، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5143، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1903، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7862، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5716، 5757، 5825، 6003، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 794، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7501»