المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7986
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الصَّفَّارُ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ كَامِلٍ أَبِي الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الْفَجْرِ الم تَنْـزِيلُ وَ هَلْ أَتَى
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَامِلٍ ، إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( ابن العلاء )ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ﴿الم تنزيل﴾ (سورۃ السجدہ) اور ﴿هل أتى﴾ (سورۃ الدہر) پڑھا کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کامل رحمہ اللہ سے عبید بن سعید رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست (ابن العلاء) ہے۔