❮
❯
حدیث نمبر: 7985
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ أَنَسٍ ، يَرْفَعُهُ ، قَالَ : I " قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : لَا أَذْهَبُ بِصَفِيِّ عَبْدِي فَأَرْضَى لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ ، وَلَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ .
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے (محمد بن مطرف رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میرے علم کے مطابق زید بن اسلم رحمہ اللہ نے اسے سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے روایت کیا ہے“) کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: ”میں اپنے بندے کے کسی چہیتے (عزیز) کو لے لوں، پھر (وہ صبر کرے تو) میں اس کے لیے جنت سے کم کسی ثواب پر راضی نہیں ہوں گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم رحمہ اللہ سے محمد بن مطرف رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن مطرف رحمہ اللہ سے یزید بن ہارون رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ اس میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7985