المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7971
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ الْحَنَّاطُ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَعُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَوْ يُعْطَى النَّاسُ بِدَعْوَاهُمْ لَادَّعَى رِجَالٌ أَمْوَالَ قَوْمٍ وَدِمَاءَهُمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْأَسْوَدِ إِلَّا ابْنُ إِدْرِيسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَسَنُ بْنُ سَهْلٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر لوگوں کو محض ان کے دعوے کی بنیاد پر (سب کچھ) دے دیا جائے تو کچھ لوگ دوسروں کے مالوں اور خونوں کا دعویٰ کر بیٹھیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عثمان بن اسود سے ابن ادریس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے روایت کرنے میں حسن بن سہل منفرد ہیں۔“