المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7970
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْقُومَسِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ قَالَ : سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ سَعْدًا ، يَقُولُ : لَقَدْ جَمَعَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَوَيْهِ يَوْمَ أُحُدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ .
ترجمہ
امام سعید بن مسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ احد کے دن میرے لیے اپنے ماں باپ دونوں کو جمع فرمایا (یعنی ’میرے ماں باپ تم پر قربان‘ فرمایا)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن حرملہ سے یحییٰ بن سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے روایت کرنے میں نوح بن حبیب منفرد ہیں۔“