المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا عَطَاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُدَيْحِ بْنِ ذُؤَيْبٍ الْعَنْبَرِيُّ ، ثَنَا أَبِي خَالِدٌ ، عَنْ أَبِيهِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ رُدَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ذُؤَيْبٍ ، أَنَّ وَفْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرُّوا بِأُمِّ زُبَيْبٍ ، فَأَخَذُوا زَرْبِيَّتَهَا ، فَلَحِقَ زُبَيْبٌ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، أَخَذَ الْوَفْدُ زَرْبِيَّةَ أُمِّي ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : رُدُّوا عَلَيْهِ زَرْبِيَّةَ أُمِّهِ . فَأَخَذَ مِنَ الَّذِي أَخَذَ زَرْبِيَّةَ أُمِّهِ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ ، وَسَيْفَهُ ، وَمِنْطَقَتَهُ ، ثُمَّ رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ ، فَمَسَحَ بِهَا رَأْسَ زُبَيْبٍ ، ثُمَّ قَالَ : I " بَارَكَ اللهُ فِيكَ يَا غُلَامُ ، وَبَارَكَ لِأُمِّكَ فِيكَ .
سیدنا ذؤیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے بھیجے ہوئے وفد کا گزر ام زبیب کے پاس سے ہوا تو انہوں نے اس کا قالین (چادر) لے لیا۔ زبیب نبی ﷺ کے پاس پہنچے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! وفد والوں نے میری ماں کا قالین لے لیا ہے۔“ نبی ﷺ نے فرمایا: ”اس کی ماں کا قالین اسے واپس کر دو۔“ پھر (زبیب نے) جس شخص نے قالین لیا تھا اس سے ایک صاع جو، اس کی تلوار اور اس کا پٹکا بھی لے لیا۔ پھر نبی ﷺ نے اپنا دستِ مبارک اٹھایا اور اسے زبیب کے سر پر پھیرا، پھر فرمایا: «بَارَكَ اللهُ فِيكَ يَا غُلَامُ، وَبَارَكَ لِأُمِّكَ فِيكَ» ”اے لڑکے! اللہ تجھے برکت دے اور تیری وجہ سے تیری ماں کو بھی برکت عطا فرمائے۔“