❮
❯
حدیث نمبر: 7957
وَبِهِ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ .
ترجمہ

یونس بن میسرہ بن حلبس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کو منبر پر یہ کہتے سنا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے۔““

قَالَ : وَخَرَجَ عَلَيْنَا نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا ، فَقَالَ : أَيَقُولُونَ إِنِّي مِنْ آخِرِكُمْ مَوْتًا ؟ I " قُلْنَا : نَعَمْ . قَالَ : I " لَا ، أَنَا مِنْ أَوَّلِكُمْ مَوْتًا ، ثُمَّ تَأْتُونَ أَفْنَادًا يَتْبَعُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا .
ترجمہ

یونس بن میسرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن نبی اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا لوگ کہتے ہیں کہ میں تم سب میں سب سے آخر میں فوت ہوں گا؟“ ہم نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں، میں تم میں سب سے پہلے فوت ہونے والوں میں سے ہوں، پھر تم الگ الگ ٹولیوں کی صورت میں آؤ گے، تم میں سے بعض بعض کے پیچھے آئیں گے۔“

قَالَ : وَسَمِعْتُ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي قَائِمَةً عَلَى الْحَقِّ ، لَا يُبَالُونَ مَنْ خَالَفَهُمْ وَمَنْ خَذَلَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَ أَمْرُ اللهِ وَهُمْ ظَاهِرُونَ عَلَى النَّاسِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ وَاقِدٍ .
ترجمہ

یونس بن میسرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا، انہیں اس کی پروا نہ ہو گی کہ کس نے ان کی مخالفت کی اور کس نے انہیں بے یار و مددگار چھوڑا، یہاں تک کہ اللہ کا حکم (قیامت) آ جائے گا اور وہ لوگوں پر غالب ہوں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس بن میسرہ سے عمرو بن واقد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 7957
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 71، 3116، 3641، 7312، 7460، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1037، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 89، 310، 3401، والدارمي فى «مسنده» برقم: 230، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 9، 221، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17124، 17152، 17154، 17155، 17184، 17185، 17186، 17195، 17205، 17206، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7354، 7366، 7383، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1683، 1688، والطبراني فى «الكبير» برقم: 729، 755، 756، 797، 801، 810، 840، 864، 869، 870، 873، 871، 872، 893، 899، 905، 906، 918، 917، (19/329)، (19/370)، (19/387) [دون رقم في الترقيم المختار]، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1436، 6794، 7957 م، 8766، 9158»