المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7950
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ : أَنَّهُ كَانَ يَخْدُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ خِدْمَتِهِ أَتَى الْمَسْجِدَ فَاضْطَجَعَ فِيهِ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي ذَرٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت کیا کرتے تھے، پھر جب آپ ﷺ کی خدمت سے فارغ ہو جاتے تو مسجد میں آ کر وہیں لیٹ جاتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اسے روایت کرنے میں اسماعیل بن عیاش منفرد ہیں۔“