المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 7948
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ الْأَسْوَدِ وَكَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تَزَالُ عِصَابَةٌ مِنْ أُمَّتِي قَائِمَةً عَلَى أَمْرِ اللهِ ، لَا يَضُرُّهَا مَنْ خَالَفَهَا ، تُقَاتِلُ أَعْدَاءَهَا ، كُلَّمَا ذَهَبَتْ حَرْبٌ نَشَبَتْ حَرْبُ قَوْمٍ آخَرِينَ ، يَرْفَعُ اللهُ قَوْمًا وَيَرْزُقُهُمْ مِنْهُ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ I " . ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " هُمْ أَهْلُ الشَّامِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَلْقَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کی ایک جماعت ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گی، مخالفت کرنے والا اسے نقصان نہیں پہنچا سکے گا، وہ اپنے دشمنوں سے برسرِ پیکار رہے گی، جب بھی ایک جنگ ختم ہوگی تو دوسری قوم کے ساتھ جنگ چھڑ جائے گی، اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو سربلند فرمائے گا اور انہیں ان (دشمنوں) کے ذریعے سے رزق عطا فرمائے گا، یہاں تک کہ ان پر قیامت آ جائے۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اہلِ شام ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث نصر بن علقمہ سے یحییٰ بن حمزہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“