المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 789
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْجَنْبِيُّ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا حَجَّاجٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کر دیا جائے، وہ شہید ہے۔“
قتادہ رحمہ اللہ سے اس حدیث کو حجاج رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اسے روایت کرنے میں ابو مالک الجنبی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔