المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا وَهْبٌ ، ثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تَحَاسَدُوا ، وَلَا تَدَابَرُوا ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ إِخْوَانًا ، وَلَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ يَلْتَقِيَانِ فَيُعْرِضُ هَذَا وَيُعْرِضُ هَذَا ، وَالَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ يَسْبِقُ إِلَى الْجَنَّةِ
لَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ : I " وَالَّذِي يَبْدَأُ بِالسَّلَامِ يَسْبِقُ إِلَى الْجَنَّةِ I " إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَلَا عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا خَالِدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ I " وَرَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”آپس میں حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ پھیرو، اور اللہ کے بندو! آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ۔ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ اس طرح قطع تعلق رکھے کہ دونوں ملیں تو یہ بھی منہ پھیر لے اور وہ بھی منہ پھیر لے، اور ان میں سے جو سلام میں پہل کرتا ہے وہ جنت کی طرف سبقت لے جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”امام زہری رحمہ اللہ سے اس حدیث کو روایت کرنے والوں میں سے کسی نے بھی یہ الفاظ ”اور جو سلام میں پہل کرتا ہے وہ جنت کی طرف سبقت لے جاتا ہے“ بیان نہیں کیے، سوائے عبداللہ بن عمر کے، اور عبداللہ بن عمر سے خالد کے سوا کسی نے اسے روایت نہیں کیا، اس میں وہب بن بقیہ منفرد ہیں۔ اور اسے ابو نعیم نے بھی عبداللہ بن عمر سے روایت کیا ہے۔“