المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عِيسَى الطَّائِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ ، ثَنَا أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : بَعَثَ عَلِيٌّ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنِ الْمَذْيِ ، وَكَرِهَ أَنْ يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَسْأَلُهُ لِمَكَانِ فَاطِمَةَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الرَّجُلُ يَرَى الْمَرْأَةَ فِي الطَّرِيقِ فَيُمْذِي ، أَعَلَيْهِ الْغُسْلُ ؟ فَقَالَ : تِلْكَ يَلْقَاهَا فُحُولَةُ الرِّجَالِ ، يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي هَارُونَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي سَعِيدٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو رسول اللہ ﷺ کے پاس مذی کا حکم دریافت کرنے کے لیے بھیجا، اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نسبت کی وجہ سے خود پوچھنا مناسب نہ سمجھا۔ اس آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایک آدمی راستے میں کسی عورت کو دیکھتا ہے اور اسے مذی خارج ہو جاتی ہے، کیا اس پر غسل واجب ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تو وہ کیفیت ہے جس سے جوان مرد دوچار ہوتے ہی ہیں، تمہارے لیے اس سے وضو ہی کافی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو ہارون سے محمد بن ثابت کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“