المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7854
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، نَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ دِينَارٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِيُصَلِّ بِالنَّاسِ أَبُو بَكْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ طَلْحَةَ ، وَلَا عَنْ مُوسَى إِلَّا مُوسَى بْنُ دِينَارٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يُوسُفُ السَّمْتِيُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں کو ابوبکر نماز پڑھائیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عائشہ بنت سعد رحمہا اللہ سے موسیٰ بن طلحہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ موسیٰ بن طلحہ سے موسیٰ بن دینار کے سوا کسی نے، اور اس میں یوسف سمتی منفرد ہیں۔“