المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7853
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، ثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مَا دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا صَلَّاهُمَا تَعْنِي : الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ إِلَّا عَبِيدَةُ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”نبی کریم ﷺ جب بھی میرے پاس تشریف لاتے تو یہ دونوں رکعتیں، یعنی عصر کے بعد کی دو رکعتیں، ضرور ادا فرماتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمار دہنی رحمہ اللہ سے عبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“