المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7849
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، نَا وَهْبٌ ، نَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، نَا نَاجِيَةُ بْنُ كَعْبٍ قَالَ : رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ الْوَجْهَ ثَلَاثًا ، وَالذِّرَاعَيْنِ ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ، وَالْقَدَمَيْنِ ثَلَاثًا إِلَى الْكَعْبَيْنِ ، ثُمَّ أَخَذَ فَضْلَ وَضُوئِهِ فَشَرِبَهُ قَائِمًا ، وَقَالَ : I " هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَنَعَ . I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَمْرُو بْنُ قَيْسٍ ، وَلَا عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ .
ترجمہ
ناجیہ بن کعب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے دیکھا، انہوں نے چہرہ تین بار دھویا، دونوں بازو تین بار دھوئے، سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں ٹخنوں تک تین بار دھوئے، پھر وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور اسے کھڑے ہو کر پی لیا، اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو اسحاق سے عمرو بن قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ عمرو بن قیس سے محمد بن عبد الملک کے سوا کسی نے، اس میں وہب بن بقیہ منفرد ہیں۔“