المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7831
حَدَّثَنَا مَحْمُودٌ ، ثَنَا عُثْمَانُ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنِ الْحُرِّ بْنِ الصَّيَّاحِ ، عَنْ هُنَيْدَةَ بْنِ خَالِدٍ الْخُزَاعِيِّ ، عَنْ حَفْصَةَ ، قَالَتْ : أَرْبَعًا لَمْ يَكُنْ يَدَعُهُنَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صِيَامَ عَاشُورَاءَ ، وَالْعَشْرِ ، وَثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ، وَالرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ إِلَّا الْأَشْجَعِيُّ ، وَلَا عَنِ الْأَشْجَعِيِّ إِلَّا أَبُو النَّضْرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”چار کام ایسے تھے جنہیں نبی کریم ﷺ کبھی نہیں چھوڑتے تھے: عاشوراء کا روزہ، (ذوالحجہ کے) دس دنوں کا روزہ، ہر مہینے کے تین دن کے روزے اور فجر سے پہلے کی دو رکعتیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن قیس سے اشجعی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اشجعی سے ابو النضر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں۔“