المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7807
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ ، عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ ، عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتَزِرُوا كَمَا رَأَيْتُ الْمَلَائِكَةَ تَأْتَزِرُ . فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ رَأَيْتَ ؟ قَالَ : I " إِلَى أَنْصَافِ سُوقِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عِمْرَانَ الْقَطَّانِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تہبند اس طرح باندھو جس طرح میں نے فرشتوں کو تہبند باندھتے دیکھا ہے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے انہیں کیسے دیکھا؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ اپنی پنڈلیوں کے نصف تک (تہبند باندھتے ہیں)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمران قطان رحمہ اللہ سے یحییٰ بن سکن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“