المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7801
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا عُمَيْرُ بْنُ عِمْرَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اسْتَفْتَحَ أَحَدُكُمُ الصَّلَاةَ فَلْيَرْفَعْ يَدَيْهِ ، وَلْيَسْتَقْبِلْ بِبَاطِنِهِمَا الْقِبْلَةَ ، فَإِنَّ اللهَ أَمَامَهُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز شروع کرے تو اپنے ہاتھ اٹھائے اور ان کی ہتھیلیوں کا رخ قبلے کی طرف رکھے، کیونکہ اللہ تعالیٰ اس کے سامنے ہوتا ہے۔“