المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7800
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ ، ثَنَا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ حَجَّ عَنْ وَالِدَيْهِ ، أَوْ قَضَى عَنْهُمَا مَغْرَمًا بَعَثَهُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الْأَبْرَارِ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اپنے والدین کی طرف سے حج کیا، یا ان کی طرف سے کوئی قرض ادا کیا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن نیک لوگوں کے ساتھ اٹھائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن جریج سے صلہ بن سلیمان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمد بن حرب منفرد ہیں۔“