المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ مَحْمُودٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمود ہے۔
حدیث نمبر: 7794
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ شَرِيكٍ ، نَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبْجَرَ قَالَ : سَمِعْتُ زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ قَالَ : كَانَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ يَحْلِفُ بِاللهِ ، I " إِنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ لَا يَسْتَثْنِي ، قَالَ : قُلْنَا لَهُ : مِنْ أَيْنَ عَرَفْتَ ذَلِكَ ؟ قَالَ : بِالْآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَسَبْنَا وَحَفِظْنَا أَنَّهَا لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبْجَرَ إِلَّا شُجَاعُ بْنُ وَلِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْقَاسِمُ بْنُ سَعِيدٍ .
ترجمہ
امام زر بن حبیش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اللہ کی قسم کھا کر کہا کرتے تھے: ”بے شک لیلۃ القدر ستائیسویں رات ہے“ اور وہ (ان شاء اللہ کہہ کر) کوئی استثنا نہیں کرتے تھے۔ ہم نے ان سے پوچھا: ”آپ کو یہ بات کیسے معلوم ہوئی؟“ انہوں نے فرمایا: ”اس نشانی کے ذریعے جس کی خبر ہمیں رسول اللہ ﷺ نے دی تھی، چنانچہ ہم نے گنتی کی اور یاد رکھا کہ وہ ستائیسویں رات ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن ابجر سے شجاع بن ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں قاسم بن سعید منفرد ہیں۔“