المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7778
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سَامٍ ، نَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنْ بَنِي قُشَيْرٍ - يُقَالُ لَهُ : بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : فِي كُلِّ خَمْسِ ذَوْدٍ سَائِمَةٍ صَدَقَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الزُّبَيْرُ I " وَرَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ بَهْزٍ .
ترجمہ
بہز بن حکیم اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا (سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”چرائی پر رہنے والے ہر پانچ اونٹوں میں زکوٰۃ واجب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو معمر سے، زہری کے واسطے سے، عبدالمجید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں زبیر منفرد ہیں۔ اور اسے عبدالرزاق نے معمر سے، انہوں نے بہز سے روایت کیا ہے۔“