المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7777
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ سَامٍ الْقَاضِي ، ثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ ، ثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ - كِلَاهُمَا - عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ لِي حَوْضًا ، وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مُجَالِدٌ ، وَلَا عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مَعْمَرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ میرے لیے ایک حوض ہے اور میں اس پر تم سے پہلے پہنچنے والا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی سے مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مجالد سے ابو اسماعیل اور عیسیٰ بن یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو معمر منفرد ہیں۔“