المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7766
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقُلُوسِيُّ ، ثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا حُلْوُ بْنُ السَّرِيِّ الْأَوْدِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا أُلْفِيَنَّ أَحَدَكُمْ يَضَعُ إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى ، ثُمَّ يَتَغَنَّى ، وَيَدَعُ أَنْ يَقْرَأَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُلْوِ بْنِ السَّرِيِّ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کو ہرگز اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ ایک ٹانگ دوسری ٹانگ پر رکھے گانے (یا ترنم سے گنگنانے) میں مشغول ہو اور سورۃ البقرہ کی تلاوت چھوڑ دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حلو بن سری رحمہ اللہ سے حارث بن محمد رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یعقوب بن اسحاق رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“