المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، نَا أَبُو عُبَيْدَةَ مَعْمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي أَخِي يَزِيدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنِي لَبَطَةُ بْنُ الْفَرَزْدَقِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ : يَا فَرَزْدَقُ ، إِنِّي أَرَاكَ صَغِيرَ الْقَدَمَيْنِ ، فَإِنْ أَمْكَنَكَ أَنْ يَكُونَ لَهُمَا عِنْدَ الْحَوْضِ مَكَانٌ فَافْعَلْ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : حَوْضِي مَا بَيْنَ عُمَانَ وَأَيْلَةَ ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ ، آنِيَتُهُ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ شَرْبَةً لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ لَبَطَةَ بْنِ الْفَرَزْدَقِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ يَزِيدَ إِلَّا أَخُوهُ أَبُو عُبَيْدَةَ I " .
لبطہ بن فرزدق رحمہ اللہ اپنے والد (فرزدق) سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے فرزدق! میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے قدم چھوٹے ہیں، پس اگر تم سے ہو سکے کہ حوض (کوثر) کے پاس ان قدموں کے لیے جگہ بنا لو تو ضرور ایسا کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میرا حوض عمان اور ایلہ کے درمیانی فاصلے کے برابر ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، جو شخص اس سے ایک گھونٹ پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو لبطہ بن فرزدق سے یزید بن مثنیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید سے ان کے بھائی ابوعبیدہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“