المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 776
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرٍو ذِي مُرٍّ .
عَنْ عَلِيٍّ ، فِي قَوْلِهِ : الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ الْآيَةَ قَالَ : نَزَلَتْ فِي الْأَفْخَرَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ : بَنِي مَخْزُومٍ ، وَبَنِي أُمَيَّةَ ، فَأَمَّا بَنُو مَخْزُومٍ فَقَطَعَ اللهُ دَابِرَهُمْ يَوْمَ بَدْرٍ ، وَأَمَّا بَنُو أُمَيَّةَ فَمُتِّعُوا إِلَى حِينٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ . تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴾ کے متعلق فرماتے ہیں: ”یہ آیت قریش کے دو بڑے متکبر خاندانوں: بنو مخزوم اور بنو امیہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ پس جہاں تک بنو مخزوم کا تعلق ہے تو اللہ تعالیٰ نے جنگِ بدر کے دن ان کی جڑ کاٹ دی، اور رہے بنو امیہ تو انہیں ایک خاص وقت تک زندگی سے نفع اندوز ہونے کی مہلت دی گئی ہے۔“
اس حدیث کو مطرف رحمہ اللہ سے صرف صالح بن عمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں سعید بن سلیمان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔