المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 7742
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ الْجَوْنِ تَعَوَّذَتْ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ ، فَقَالَ : لَقَدْ عُذْتِ بِمَعَاذٍ ، وَطَلَّقْهَا ، وَأَمَرَ أُسَامَةَ فَمَتَّعَهَا بِثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ - مَوْصُولًا - عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ عمرہ بنت جون نے جب وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس لائی گئیں تو آپ ﷺ سے اللہ کی پناہ مانگی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے ایک بڑی پناہ والی ہستی کی پناہ مانگی ہے۔“ اور آپ ﷺ نے انہیں طلاق دے دی، اور سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے انہیں تین جوڑے کپڑے بطور متعہ دیے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے متصل سند کے ساتھ عبید بن قاسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“