المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ ، نَا عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سِنَانٍ الْقَيْسِيِّ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ : بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ - يُقَالُ لَهُ : ثَعْلَبَةُ بْنُ الْحَارِثِ - فَقَالَ : السَّامُ عَلَيْكَ يَا مُحَمَّدُ ، فَقَالَ : I " وَعَلَيْكُمْ I " ، فَقَالَ لَهُ الْيَهُودِيُّ : تَزْعُمُ أَنَّ فِي الْجَنَّةِ طَعَامًا وَشَرَابًا وَأَزْوَاجًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " نَعَمْ ، تُؤْمِنُ بِشَجَرَةِ الْمِسْكِ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : I " وَتَجِدُهَا فِي كِتَابِكُمْ ؟ I " قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَإِنَّ الْبَوْلَ وَالْجَنَابَةَ عَرَقٌ يَسِيلُ مَنْ تَحْتِ ذَوَائِبِهِمْ إِلَى أَقْدَامِهِمْ مِسْكٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ سِنَانٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ النُّورِ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پاس تھے کہ یہودیوں میں سے ایک شخص، جسے ثعلبہ بن حارث کہا جاتا تھا، آیا اور کہنے لگا: ”اے محمد! تم پر موت ہو۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور تم پر بھی۔“ پھر اس یہودی نے کہا: ”آپ کا دعویٰ ہے کہ جنت میں کھانا، پینا اور بیویاں ہوں گی؟“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، کیا تم کستوری کے درخت پر ایمان رکھتے ہو؟“ اس نے کہا: ”ہاں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور کیا تم اسے اپنی کتاب میں پاتے ہو؟“ اس نے کہا: ”ہاں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جنتیوں کا پیشاب اور جنابت (کی حاجت) بس ایک پسینہ ہوگا جو ان کی چوٹیوں سے ان کے قدموں تک بہے گا، اور وہ کستوری کی خوشبو والا ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون بن سعد سے عبداللہ بن سنان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عبدالنور بن عبداللہ اس میں منفرد ہیں۔“